پرینکا کے بعد دپیکا بھی کریں گی چیٹ شو میں شرکت

0
24

ممبئی 9 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پاڈوکون جلد ہی ہالی وڈ کے چیٹ شو میں شرکت کر سکتی ہیں۔پرینکا چوپڑا کے بعد دپیکا پاڈوکون ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے بالی وڈ کے ساتھ ہی ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ دیپکا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘ٹرپل ایکس دی جینڈر کیج’ کے لئے سرخیوں میں ہے ۔ فلم میں دیپکا کے ساتھ ہالی وڈ کے مشہور اداکار ون ڈیزل اہم کردار میں ہیں۔ دپیکا ‘ٹرپل ایکس دی جینڈر کیج’کے پروموشن کے سلسلے میں شو پر جائیں گی۔خبریں ہیں کہ دپیکا پاڈوکون جلد ہی ہالی وڈ کے چیٹ شو ایلن ڈ¸ جینریس میں نظر آئیں گی۔ اس شو میں ہالی وڈ کی بڑی ہستیاں شامل ہوتی ہیں۔ اس سے پہلے پرینکا چوپڑا بھی اس شو پر گئی تھیں۔