کسی کے ساتھ نا انصافی مجھے برداشت نہیں:شتروگھن سنہا

0
17

کلکتہ28جنوری (نیوز بیورو) ہندستانی فلم انڈسٹری کا مایہ ناز فلم اسٹار شتروگھن سنہا سے کلکتہ کے بک فیئر میں سوال کے دوران شتروگھن سنہاسے بے باکی کا راز پوچھنے پر فلم اسٹار امیتابھ بچن جیسی شہرت رکھنے والی شخصیت نے کہا کہ فردین صاحب آپ کے اس شاندار سوال کا جواب کیا دوںآپ نے ایک سوال میں تمام سوال پوچھ ڈالے ۔آپ کا مقصد میری کیرئیر سے لیکر سیاسی زندگی اور حال کے دنوں میں میرے اپنے خیالات پر میڈیا کے رد عمل پر ہے۔سیدھی بات یہ ہے کہ میں کسی بھی پارٹی میں ہوں میرے نزدیک انسان کی انسانیت پہلے ہے اور کسی کے ساتھ بھی نا انصافی مجھے برداشت نہیں۔میں نے زندگی کے فلسفے کو بہت قریب سے پڑھا اس لئے میرے درست دنیا میں اور پاکستان سے لیکر کونے کونے تک تمام زندگی میں یا سیاسی زندگی سبھی جگہ میں نے With logicبات کرتا ہوں۔لوگ مجھے آج تک عام انسان کو سمجھتے ہیںمگر یہ سیاسی لوگ اپنے اس طرح سے سمجھے تے ہیں۔مگر میں نتیش جی ،لالوجی ،ممتابنرجی ،اروند کجریوال ،راہل گاندھی سبھی کے دل میں جگہ رکھتا ہوں۔اور انصاف میر ا مقصد ہے ۔جیسا کہ آپ نے شعر میں کہا حیات لے کر چلو،کائنات لے کے چلو ۔چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو ۔یہی بے باکی اور انسانیت ہے میری۔میں آپ کا شکر گزار ہوں فردین صاحب ،آپ مجھے کاڑ دیں تاکہ آئندہ آپ سے انقلابی شعرکے معنی کو سمجھ سکوں شکریہ!مصافہ کے بعد بک فیئر ہال نے تالیوں کے گونج سے مختار احمد فریدین کے سوال کو سراہا گیا ۔