TIME 6

کھساری اور کاجل نے پٹنہ میںرچائی مہندی

پٹنہ 29 جنوری(اسٹاف رپورٹر) مشہور فلم ادا کار کھساری لال یادواور ادا کارہ کاجل راگھوانی نے مقامی موریہ لوک کمپلیکس میں مہندی لگوائی ، موقع تھاان کی آنے والی فلم ’ مہندی لگا کے رکھنا ‘کے پر مو شن کاموریہ کمپلیکس میں بھوجپوری فلم ادا کار جیسے ہی پہنچے انہیں دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہوگئے ۔ان کے چاہنے والو ں نے ان کا جم کر استقبال کیا۔اس کے بعد کاجل راگھوانی نے موریہ لوک احاطہ میں مہندی رچائی اس کے بعد ان کے فینس نے بھی مہندی لگائی اور ان کے گانے پر ان کے ساتھ ٹھمکے بھی لگائے۔ پہلی بار پٹنہ میں او پین پر مو شن کیلئے آئے بھوجپوری اداکار کھساری لال یادو نے بھی مہندی لگوائی اورلوگو ںسے فلم دیکھنے کی اپیل کی ۔اس موقع سے انہو ں نے کہاکہ یہ فلم میرے دل کے قریب ہے ۔ہم نے اس فلم کوخاندانی اقدار کو دھیان میں رکھ کر بنایا ہے تاکہ لوگ اسے اپنے تمام گھروالوں کے ساتھ بیٹھ کردیکھ سکیں۔ اس فلم کوبڑے بوڑھے سب نے پسند کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ بھوجپوری میں اس فلم کے ذریعہ ہم نے ایک نئی روایت کی شروعات کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں