امیتابھ پیڈ مین میں مختصر کردار ادا کریں گے

ممبئی ۔ 10 جنوری(ےو اےن اےن)بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن فلم پیڈ مین میں مختصر کردار نبھائیں گے۔ذرائع ابلاغکے مطابق بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن فلم پیڈمین میں مختصر لیکن اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے،فلم میں اداکار اکشے کمار مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے،فلم کی پروڈیوسر اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ہوں گی،فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہوگا۔