اوم پوری کے انتقال سے بالی ووڈ میں صدمہ

ممبئی،6جنوری(یواین آئی)اپنی بلند آواز ار دم دار اداکاری سے اپنی منفرد شناخت بنانے والے عظیم اداکار اوم پوری کے انتقال سے بالی ووڈ میں صدمہ ہے ۔اوم پور کے ساتھ متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرنے والے انوپم کھیر نے ٹویٹ کیا ہے ”یقین نہیں ہورہا ہے کہ ایک عظیم اداکار ہمیں چھوڑ گیا۔انہوں نے جہاں بھی کام کیا چاہے وہ اسٹیج ہو ٹیلی ویژن ہو یا فلم،اس کی سطح کو ہمیشہ اونچا ہی کیا ہے ۔میں انہیں گزشتہ 43برس سے جانتا ہوں،وہ ہمیشہ عظیم اداکار رہیں گے اور بہترین شخصیت کے لئے جانے جائیں گے ۔گھایل اور گھایل ونس اگیش میں اوم پوری کے ساھ کام کرنے والے اداکار سنی دیول نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا،”اوم پوری جی ہمیں آپ کی کمی بہت کھلے گی،فلم ساز کرن جوہر نے ٹویٹ کرکے اوم پوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،”کمال کے اداکار،کمال کا فلمی کریئر،سنیما نے ایک بے حد قابل اداکار کھو دیا ہے ۔ان کے ساتھ کئی بہترین یادیں جڑی ہیں۔اوم پوری کو خراج عقیدت ۔”اوم پوری کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کار مہیش بھٹ نے ٹویٹ کیا،”الوداع اوم، آج تمہارے ساتھ میری زندگی کا بھی ایک حصہ چلا گیا۔