رائیڈو کی سنچری، شکھر، یوراج اور دھونی کی نصف سنچریاں

ممبئی، 10 جنوری (یو این آئی) امباتی رائیڈو (100) کی شاندار سنچری اور شکھر دھون (63)، یوراج سنگھ (56) اور مہندر سنگھ دھونی (ناٹ آ¶ٹ 68) کی نصف سنچریوں سے ہندستان اے نے انگلینڈ کے خلاف پہلے پریکٹس میچ میں منگل کو 50 اوور میں چار وکٹ پر 304 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔رائیڈو نے 97 گیندوں میں 100 رنز میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔رائیڈو سنچری مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوئے ۔مندیپ سنگھ (8) کا وکٹ 25 کے اسکور پر گرنے کے بعد شکھر نے دوسرے وکٹ کے لئے رائیڈو کے ساتھ 111 رن کی شراکت کی۔چوٹ پر قابو پانے کے بعد ٹیم میں واپس آئے شکھر نے اپنی فارم کا اشارہ دیتے ہوئے 84 گیندوں میں 63 رن میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر دکھایا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے فٹ اور تیار ہیں۔تین سال کے طویل وقفے کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آئے یوراج نے اپنی پرانی جھلک دکھاتے ہوئے شاندار نصف سنچری اننگز کھیلی۔رنجی سیزن میں ڈبل سنچری بنا چکے یوراج نے اپنی واپسی کا جشن 48 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر منایا۔ رائیڈو اور یوراج نے تیسرے وکٹ کے لئے 91 رن جوڑے ۔ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کی کپتانی چھوڑ نے والے دھونی نے بھی اپنے پرانے تیور دکھاتے ہوئے محض 40 گیندوں میں 68 رنز بنائے ۔دھونی نے اپنی ناٹ آ¶ٹ نصف سنچری میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔
جواب میں بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے جیت کیلئے مطلوبہ رن 7 وکٹ کھوکر بنا لئے اور میچ کو 3 وکٹ سے جیت لیا۔