رشی کپور کے ساتھ بھرپورزندگی گزاررہی ہوں: نیتو سنگھ

ممبئی ۔20جنوری(ےواین این ) بالی اداکارہ نیتو سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر رشی کپور کے ساتھ بھرپورزندگی جی رہی ہیں اور وہی فلموں میں اور فلموں سے باہر ان کے بہترین پارٹنر ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور کی خود نوشت سوانح ”کھلم کھلا“ پر اپنے رد عمل میں نیتو سنگھ نے لکھا ہے کہ رشی کپور کے ساتھ انہوں نے اطمینان بخش زندگی گزاری ہے، بطور ادا کار بھی اور بطور بیوی تھی۔انہوں نے کہا کہ فلموں میں ان کے ساتھ ڈمپل کپاڈیہ کی جوڑی کامیاب ضرور رہی ہے مگر پھر بھی وہ یہ کہہ سکتی ہیں کہ سکرین پر اور باہر وہ ہی ان کی بہترین شریک رہی ہیں۔انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ ان کے شوہر کی کچھ عادتیں ان کے ساتھ رہنے کو دشوار بناتی ہیں وہ منہ پھٹ ہیں ،دوستوں میں وقت گزارتے ہیں،کئی بار ان کی باتیں چبھتی ہیں وہ دوسرے پر غالب رہنا چاہتے ہیں مگر ان خامیوں کے باوجود ان کی اچھی عادتیں زیادہ ہیں اس لئے وہ اچھے انسان ہیں۔