شادی کے بغیرہی خوش ہوں، راکھی ساونت

ممبئی،15جنوری(پی ایس آئی)بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ شادی کرنے کا ان کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے اورابھی ایسے ہی خوش ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہورراکھی ساونت سے جب شادی کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اکیلی ہی بہت خوش ہیں اورشادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ وہ ایک بارپھررئیلیٹی شو”راکھی کا سویمور” کا حصہ بنیں گی جہاں وہ اپنے زندگی کے ساتھی کوایک بارپھرتلاش کریں گی۔