قو می متسوگی ۔ ڈو مقابلہ میں 10 کھلاڑیو ں کومیڈل

گوپال گنج 6 جنوری( نمائندہ)12 ویں قو می متسوگی ۔ ڈو مقابلہ کیلئے منتخب پارٹی سپینٹس میں سے بہارکے صرف 10 کھلاڑی ہی اہل ثابت ہو سکے۔ان میںسے 7 کھلاڑیوںکو ہی میڈل حاصل ہو سکا ۔اس مقابلے میں گولڈمیڈل نکھل کمار کو سلور میڈیل سنجے کمار کو اور براﺅنز میڈیل پوجاری کماری سواتی کمار ی ،دلپ کمار، محمد حمیدالدین عرف امرو ز ،شمس الہدیٰ انصاری کو ملے۔اس طر ح سے 10 کھلاڑیوں میں سے 7 نے میڈل حاصل کئے جبکہ دو نے اول پوزیشن میں کامیابی حاصل کرکے 90 فیصد اپنی کامیابی درج کرائی ۔بہار راجیہ متسوگی ڈو سنگھ کے اسٹیٹ سکریٹری ڈاکٹر امیرالحق نے بتایاکہ گولڈمیڈلسٹ کھلاڑی آئندہ فیڈریشن کپ مقابلہ کھیلنے کیلئے بھیجے جائیںگے ۔ جگہ کااعلان ابھی فیڈریشن کے ذریعہ طے نہیں کیاگیاہے ۔´واضح ہو کہ 12 ویں قو می متسوگی ڈومقابلہ کر ناٹک کے ویجا پور میںاختتام پذیر ہواہے ۔