مغربی بنگال میں رو ز نامہ’ تاثیر‘کی مقبولیت میں اضافہ:ڈاکٹرفردین

کولکاتا:30 جنوری (محمد نعیم)شہر کو لکاتا کی اہم شخصیتوں نے رو ز نامہ’ تاثیر ‘شائع خبروں ، مضامین اور دیگر معلوماتی نگارشات کو اطمنان بخش بتا تے ہوئے کہاہے کہ یہ اخبار حالات حاضرہ کے تقاضوں کو پورا کر نے میں کامیاب ہے۔آل انڈیااردوماس کمیونیکشن سوسائٹی فارپیس ، حیدرآباد کے صدر ڈاکٹرمختاراحمد فردین کے مطابق مغربی بنگال اردواکادمی کے سکریٹری محترمہ نزہت زینب ،عکاس کے ایڈیٹر اور سینئرصحافی کریم رضا مونگیری ، معرو ف شاعر و ادیب انیس رفیع ، ریسرچ اسکالرس شاہین انور ، شہزادی بیگم اور کولکاتا کے بک فیئر میں لگائے گئے اکادمی کے اسٹال پر موجود دیگراہم شخصیتو ں نے روز نامہ تاثیر کے تازہ شمارہ کی رو نمائی کے موقع سے کہاکہ اس اخبار نے نہ صرف قارئین کی تمام تر ضرورتو ں کوپورا کرنے میں کامیاب ہے بلکہ اس نے ملک کی اردو صحافت کے معیار میں بھی اضافہ کیاہے۔ڈاکٹرمختاراحمد فردین نے کہاہے کہ ریاست مغربی بنگال کے شہر آسنسول میں بھی رو ز نامہ تاثیر خاصہ مقبول ہے ۔