ٹی 20 میں اشون، جڈیجہ کو آرام پرویز ، امت کوموقع

نئی دہلی، 23 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ اسپنر روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ امت مشرا اور پرویز رسول کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔ لیگ اسپنر مشرا اور جموں کشمیر کے آل را¶نڈرپرویز رسول کو اشون اور جڈیجہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز 26 جنوری سے شروع ہو رہی ہے ۔بی سی سی آئی نے کہا کہ آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مل کر اشون اور جڈیجہ کو آئندہ ٹوئنٹی 20 سیریز میں آرام دیا ہے ۔مشرا اور پرویز ان دونوں کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے ۔سیریز کا پہلا میچ کانپور میں ہوگا۔ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اشون اور جڈیجہ میزبان ٹیم کے بہترین بولر رہے تھے اور 28 اور بالترتیب 26 وکٹ نکالے تھے ۔تاہم اتوار کو مکمل تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ان کی کارکردگی زیادہ متاثر کن نہیں رہی تھی ۔ون ڈے میں اشون تین میچوں میں صرف تین وکٹ ہی نکال سکے ۔انہوں نے پہلے اور تیسرے میچ میں کوئی بھی وکٹ نہیں لیا۔وہیں جڈیجہ نے بھی ون ڈے سیریز میں چار ہی وکٹ لئے ۔ہندستان نے ٹیسٹ سیریز 4۔0 سے اور ون ڈے سیریز 2۔1 سے جیت لی تھی۔ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں پہلا میچ کانپور میں 26 جنوری کو، دوسرا میچ ناگپور میں 29 جنوری کو اور تیسرا میچ یکم فروری کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔