پریانکا چوپڑا نیویارک میںشو ٹنگ کے دوران زخمی

نیویارک ۔ 14 جنوری (ےو اےن اےن) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نیو یارک میں دہشت گردی کے خلاف ایکشن ڈرامہ کوائنٹیکوکی شوٹنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے بے ہوش ہو گئیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا سٹنٹ عکسبند کراتے ہوئے پھسل کر گر گئیں جس سے ان سر پر چوٹ لگنے کے باعث وہ کچھ دیر کے لئے بے ہوش ہوگئیں۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہائشگاہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ اب وہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر آرام کر رہی ہیں۔اداکارہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان حالت اب بہتر ہے اور ویک اینڈ کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیں گی۔