پہلی بار قدرے منفی کردار میں نظرآئیں گی سوناکشی

ممبئی ۔ 19 جنوری (ےو اےن اےن) اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ”اتفاق “میں اپنے پرستاروں کو قدرے منفی کردار میں پہلی مرتبہ نظرآئیں گی۔ذرائع کے مطابق نے فلم اتفاق میں کاسٹ کئے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے اداکارہ سونا کشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم ”اتفاق “میں ان کے ساتھ اداکار سدھارتھ ملہوترا ہیرو ہوں گے، فلم ماضی کے معروف اداکار راجیش کھنہ کی اسی نام کی بلاک بسٹر فلم کا ریمیک ہو گی جس میں کہانی کو آج کے دورکے تحت نیا روپ دیا گیا ہے۔سوناکشی نے بتایا کہ اس فلم میں ان کا کردار ماضی کی اداکارہ نندا داس کے کردار سے مختلف یعنی مکمل منفی نہیں بلکہ قدرے منفی ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ فروری سے شروع ہو رہی ہے اور بہت پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ سوناکشی پہلی بار سدھارتھ ملہوتراکے مقابل کام کریں گی۔