ہالی ووڈ میں کام نہیں کرنا چاہتیں سوناکشی

ممبئی،28جنوری(یواین آئی)اداکارہ سوناکشی سنہا ہالی ووڈ میں کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔
پرینکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون ان دنوں ہالی ووڈ میں کام کررہی ہیں لیکن سوناکشی ہالی ووڈمیں کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرکے خوش ہیں اور ان کی ہالی ووڈ جانے کی ابھی کوئی خواہش نہیں ہے ۔
سوناکشی نے کہا،”میں یہاں خوش ہوں،آپ مجھے وہاں کیوں بھیجنا چاہتے ہیں،مجھے سمجھ نہیں آتا۔میں یہاں جو کام کررہی ہوں اس سے بہت خوش ہوں۔میں نے ہالی ووڈ کے سلسلے مں سوچا نہیں ہے ۔مجھے ان کے لئے خوشی ہے ۔”
سوناکشی کی اگلی فلم نورآہی ہے جو اپریل میں ریلیز ہونے والی ہے ۔وہ اس فلم میں جرنلسٹ کا رول کررہی ہیں۔یہ فلم صحافی اور مصنفہ صبا امنتیاز کے ناول ”کراچی یو آر کلنگ می”پر بنی ہے ۔