آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

ایوارڈ کی تقریب کے دوران شاہ رخ اور سلمان بے اختیار روپڑے

_0a76bcae-baa3-11e6-a898-3949986517f3
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۳جنوری(پی ایس آئی) بالی ووڈ سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان ایوارڈ تقریب میں فلم”کرن ارجن“ کے جذباتی مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔بھارت کے فلم سٹی ممبئی میں گزشتہ دنوں ”اسٹار اسکرین ایوارڈ“ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نامی گرامی فلمی ستاروں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں فلم نگری کے خانز شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ اسٹیج پر پرفارمنس کے لیے آئے اور اپنی دوستی کو لازوال قراردیتے ہوئے سب کے سامنے کئی عہدوپیماں کیے اور ایک دوسرے کو بھائی قرار دیا۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ اور سلمان خان کی موجودگی میں 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم”کرن ارجن“ کے کئی جذباتی مناظر دکھائے گئے جسے دیکھ کر دونوں خانز آبدیدہ ہوگئے جب کہ اس موقع پر کنگ خان سلو میاں کے آنسو صاف کرتے دکھائی دیئے جس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔واضح رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ماضی میں حریف رہے ہیں لیکن اب دونوں کی دوستی ایک بار پھر مضبوط رشتے میں بندھ چکی ہے۔

About the author

Tariq Hasan