آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

پرکا ش اتسو کے موقع پر شیو چندرام کے ہاتھو ں فلم فیسٹیو ل کاافتتاح

unnamed-1
Written by Tariq Hasan

پٹنہ3 جنوری ( پرمو دکمارپاٹھک) گروگووند سنگھ جی کے350 ویں پر کاش اتسو کے موقع پر محکمہ فن ، ثقافت اور امورنوجوان کے تحت منعقد مختلف ثقافتی پرو گراموں کی کڑ ی میںبہاراسٹیٹ فلم ڈیو لپمنٹ اینڈ فنانشیل کارپوریشن کے ذریعہ پرکاش اتسو فلم فیسٹیول کا افتتاح چمبرآف کامرس کے آ ڈیٹوریم میں ہوا۔پرکاش اتسوفلم فیسٹیول میں پہلے ناظر کے طورپر شرکت کرتے ہوئے محکمہ وزیر شیوچندر رام نے کہاکہ گرو گووند سنگھ جی مہاراج کے 350 میں پرکاش اتسو کے موقع پر پوری راجدھانی میں متعدد ثقافتی پرو گرام کاانعقاد ہورہاہے۔ اسی سلسلے میں بہاراسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ اینڈ فنانشیل کارپوریشن نے سکھ طبقہ کو مرکز میں رکھ یہ منصوبہ تیار کیاگیاہے ۔اس تقریب میںلوگ سنیما کے ذریعہ بھی گرو گووند سنگھ کی تعلیمات اور سکھ طبقہ کی خوبیو ں کودیکھ سکیںگے۔
تقریب کی شروعات 1969 میں بنی پنجابی فلم’ نانک نام جہاز ‘سے ہوئی رام مہیشوری کے ذریعہ ہوئی ۔رام مہیشوری کے ذریعہ ڈائریکٹیڈ اور اس فلم کوسب سے بہتر پنجابی فلم کے ساتھ بہترین موسیقی کیلئے بھی قو می فلم ایوارڈ سے معزز کیاگیاتھا۔اسے پنجابی کی پہلی کامیاب فلم مانی جاتی ہے ۔2015 میں یہ فلم دوبارہ رریلیز کی گئی تھی ۔فلم میں خاص کردار میں پرتھوی راج کپور آئی ایس جو ہر ، ویمی اور نشی نے نبھایا تھا۔تقریب کے دو سرے سیشن میں ہیری باویجا کی مشہور اینیمیشن فلم ’ چار صاحبزادے اور منموہن سنگھ کی ’ میرا پنڈ‘دکھائی گئی۔میراپنڈ میں ہربھجن مان کیمیورما کےساتھ نوجوت سنگھ سدھو بھی اہم کردار میں ہے۔اس موقع سے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری آنند کمار، فلم مبصر وینودانوپم اور میڈیا انچارج رنجن نہاکے علاوہ متعدد اہم شخصیات موجو د تھیں۔

About the author

Tariq Hasan