آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

کنگنا رناوت نے شادی کرنے کا اعلان کر دیا

kangna-01
Written by Tariq Hasan

ممبئی،3جنوری(پی ایس آئی)فلم سٹار کنگنا رناوت نے شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فلم ”گینگسٹر “ سے مقبولیت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اپنا ہم سفر منتخب کر لیا اور 2017ءکے درران شادی کر نے کا اعلان بھی کر دیا ہے تاہم انکے جیون ساتھی کا نام تاحال سامنے نہیں آسکا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ”نئے سال کی آمد پر زندگی کی نئی شروعات کرنا چاہتی ہوں “اور اسی سال شادی کا ارادہ ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہیرتک روشن کو لکھے میرے خطوط کو دنیا کے سامنے برے طریقے سے پیش کیا گیا۔’
’اس وقت میں اپنے آپ کو دنیا کے سامنے برہنہ محسوس کر رہی تھی اور راتوں کو روتی تھی “۔

About the author

Tariq Hasan