سکھ عقیدت مندو ں کی خدمت ہمارے کیلئے قابل فخر :وزیر

پٹنہ 5 جنوری ( پریس ریلیز)محکمہ سیاحت ، حکومت بہار کے زیر اہتمام مادرجمہوریت بہار کی سرزمین پاٹلی پتر ( پٹنہ) نے سکھوں کے 10 وین گرو شری گرو گووند سنگھ جی کے 350 ویں پر کاش اتسو کے موقع پر ملک اور بیرو ن ملک سے آئے سیاحوں ، عقیدت مندوںاور سیوادارو ں کی خدمت کرنا ہربہاری کیلئے فخرکی بات ہے ۔ان تاثر ات کااظہار کر تے ہوئے وزیر سیاحت انیتا دیوی نے کہاہے کہ اس موقع پرعقیدت مندوں کیلئے کھانا بنانا اور انہیں کھلانا ہمارے لئے بڑی اہمیت کی بات ہے ۔اور اس عقیدت مندی کیلئے بہارکے باشندگان کے تئیں حکومت مشکور ہے ۔انیتادیوی نے اس اتسو کے کامیاب انعقاد کیلئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کومبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے محکمہ نے جو کچھ بھی کیا وہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق کیا۔اور ہماری یہ خدمات نہ صرف ہماری زندگی پورے انسانی سماج کیلئے بیحد اہمیت کاحامل ہے ۔بالخصوص بہار کے باشندگان کیلئے ۔