مخلص اساتذہ قوم کے معمار

حیدرآباد، 5 جنوری (پریس نوٹ) ہمدرد اور مخلص اساتذہ طلبا کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور تعلیمی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے معلمین کو پورے انہماک و لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسلم پر ویز ،شیخ الجامعہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے یہا ں اساتذہ کے اورینٹیشن پروگرام کی افتتاحی تقریب میں کیا۔انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مسلسل جد و جہد اور ایثار و قربانی کے بغیر کسی بھی کام میں کامیابی کے امکانات کم ہو تے ہیں اورموثر تدریس کے بغیر تعلیمی مقاصد کا حصول ممکن نہیں۔اس لئے تدریس کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد ضروری ہے۔مہاراشٹرمیں اردو میڈیم طلبا کی بہترین کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ،شکایتیں کرنے کے بجائے اپنی چھاپ چھوڑ نے کی کوشش کرنی چا ہیے۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی جناب منور پیر بھائی ،اعظم کیمپس ،پونے نے کہا کہ معلم کو اپنی ذاتی صفات کی بنیاد پر مثالی کر دار ادا کر نا چا ہیے تا کہ طلبا ان کی پیروی کر کے کا میاب انسان اور کامیاب شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے انہماک کے ساتھ جد و جہد کرنے والے مخلص اساتذہ نئی نسل کا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔اگراساتذہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر یں تو مشکل حالات میں بھی اچھے نتائج نکل سکتے ہیں۔مہمانِ اعزازی ،ڈاکٹر شکیل احمد،نائب شیخ الجامعہ نے کہا کہ کامیاب معلم مثالی کر دار پیش کر تا ہے،کبھی تھکتا نہیں ہے۔ پہلے تکنیکی اجلاس کی ریسورس پرسن ،ڈاکٹر ممتاز منور پیر بھائی نے کہا کہ اگر اساتذہ اندرونی قوت کو بروے کار لا کر بلند حوصلے کے ساتھ کام کریں تو اچھے نتائج کا نکلنا یقینی ہے۔تر غیب حاصل کرنے کے لئے نصب العین بلند ہو‘ یکسوئی کے ساتھ کام کرنا آئے اور اساتذہ خوش رہنے کی عادت ڈالیں۔اپنے بر تا و¿ پر نا قدانہ نظر ڈالیں۔اچھی زبان اور اچھی عادتوں کے مالک ہوں۔ قبل ازیں ، پروفیسر ایچ خدیجہ بیگم،ڈائرکٹر(انچارج) ،مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ¿ اردو ذریعہ¿ تعلیم،نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اورینٹیشن پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔پروگرام کی کاروائی پروفیسر محمود صدیقی نے مو¿ثر انداز میں چلائی اور مصبا ح انظر ،اسسٹنٹ پروفیسر ،سی پی ڈی یو ایم ٹی نے ہدیہ¿ تشکر پیش کیا۔