آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

بوپنا 28 ویں مقام پر قائم، پیس 64 ویں مقام پر کھسکے

rohan-bopanna_13-21206921
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 09 جنوری (یو این آئی) چنئی اوپن کا ڈبلز خطاب پہلی بار جیتنے والے روہن بوپنا پیر کو جاری تازہ عالمی ٹینس رینکنگ میں اپنے 28 ویں مقام پر قائم ہیں جبکہ پہلے را¶نڈ میں باہر ہونے والے 43 سالہ لینڈر پیس پانچ مقام گر کر 64 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔روہن بوپنا اور جیون نیدو شیزیان کی ہندوستانی جوڑ¸ نے ہم وطن پورو راجہ اور دوج شرن کو اتوار کو مسلسل سیٹوں میں 6۔3، 6۔4 سے ہراکر 447480 ڈالر کی انعامی رقم والے چنئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز خطاب جیتا تھا۔بوپنا اور جیون نے پہلی بار یہ خطاب جیتا ہے ۔اس خطاب کو جیتنے کے بعد بوپنا رینکنگ میں 28 ویں مقام پر بنے ہوئے ہیں۔ان کے اب 2980 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ جیون کو کیریئر کے اپنے پہلے خطاب سے 14 مقام کا فائدہ ہوا اور وہ اب 86 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہے پورو راجہ اور دوج شرن کو بھی درجہ بندی میں فائدہ ملا۔دوج شرن رینکنگ میں آٹھ مقام کی چھلانگ کے ساتھ 55 ویں اور پورو راجہ چار مقام کی بہتری کے ساتھ 61 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پہلے دور میں پورو راجہ اور دوج شرن سے ہارنے والے تجربہ کار پیس پانچ مقام گر کر 64 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔کوال¸ فائنگ دور سے اہم ڈرا کے دوسرے را¶نڈ میں پہنچنے والے یوک¸ بھامبر¸ کو 93 مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 381 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پہلے دور میں ہارنے والے رام کمار رامناتھن 46 مقام گر کر 273 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔پہلے ہی را¶نڈ میں باہر ہونے والے ساکیت منین¸ سات مقام گر کر 199 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan