آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

سوہا علی خان نے اپنے بھتیجے کاپنسل سکیچ ٹوئٹر پر جاری کر دیا

soha-ali-khan
Written by Tariq Hasan

ممبئی۔ 10 جنوری(ےو اےن اےن)بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے بھتیجے تیمور علی پٹودی کاپنسل سے بنا سکیچ ٹوئٹر پر جاری کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور نے بیٹے کو جنم دیا ہے جس کا نام تیمور علی پٹودی رکھا گیا ہے،اداکار سیف کی بہن اداکارہ سوہا علی خان نے ننھے تیمور کے پنسل سے بنے اسکیچ کی جھلک سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی ہے، یہ اسکیچ اداکار سیف علی خان اپنے ہاتھ میں تھامے ہوئے ہیں،ان کے چہرے پر مسکان دکھائی دے رہی ہے،تصویر کو اب تک سینکڑوں مداح دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan