آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

انڈیا اے نے دو سرا پریکٹس میچ 6 وکٹ سے جیتا

Ajinkya-Rahane1
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 12 جنوری (یو این آئی) اجنکیا رہانے ، شیلڈن جیکسن اور رشبھ پنت کی بہترین نصف سنچریوں اور پرویز رسول( 10 اوورز میں 38 رنز پر تین وکٹ ) کی بدولت ہندستان اے نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری پریکٹس میچ میں جمعرات کو 62 گیندیں باقی رہتے ہوئے چھ وکٹ سے جیت اپنے نام کر لی۔انگلش ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ہندستانی ٹیم کے گیند بازوں نے انہیں مقرر اوور پورے کرنے نہیں دیے اور ٹیم 48.5 اوور میں 282 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان اے نے 39.4 اوور میں ہی چار وکٹ کے نقصان سے 283 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ہندستان اے کی اننگز میں کپتان رہانے نے 83 گیندوں کی اننگز میں 10 زبردست چوکے اور ایک چھکا لگا کر 91 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔جیکسن نے 59 رنز، وکٹ کیپر پنت نے 59 رن اور طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے جا رہے سریش رینا نے 45 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔رینا کو اتوار سے شروع ہونے جا رہی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے لیکن وہ ٹوئنٹی 20 ٹیم کا حصہ ہیں، وہیں نوجوان وکٹ کیپر بلے باز اور گھریلو ٹورنامنٹوں میں حیرت انگیز کی اننگز سے ٹوئنٹی 20 قومی ٹیم میں جگہ پانے والے پنت نے اپنی بلے بازی سے ضرور متاثر کیا۔وہیں انگلینڈ کی اننگز کو جلد نمٹانے میں گیند بازوں نے اہم کردار ادا کیا اور رسول 10 اوورز میں 38 رنز پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے ۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندستانی ٹیم نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لئے رہانے اور جیکسن نے 119 رنز کی سنچری شراکت قائم کی۔تاہم انگلینڈ کے معین علی نے جیکسن کو 18 ویں اوور میں جا کر جانی بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین بھیج دیا۔جیکسن نے اپنی نصف سنچری اننگز میں 56 گیندوں میں سات چوکے لگائے ۔اس کے بعد رہانے کے ساتھ پنت نے مورچہ سنبھالا۔پنت نے 36 گیندوں میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگا کر 59 رنز بنائے ۔پنت کو عادل راشد نے آ¶ٹ کر انگلینڈ کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس میچ میں ٹیم کی کپتانی سنبھال رہے رہانے پھر ڈیوڈ ولی کی گیند پر بولڈ ہو کر تیسرے بلے باز کے طور پر 233 کے اسکور پر آ¶ٹ ہوئے ۔تاہم تب تک ہندوستان اے اپنی منزل کے کافی قریب پہنچ گیا تھا۔ون ڈے ٹیم سے باہر رینا نے بھی چوتھے نمبر پر اچھی بلے بازی کی اور 34 گیندوں میں سات چوکے لگا کر 45 رنز بنائے ۔اگرچہ وہ اپنی نصف سنچری مکمل نہیں کر سکے اور جیک بال نے انہیں ایلیکس ہیلز کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔دیپک ہڈا نے پھر اپنی ناٹ آوٹ 23 رن کی اننگز سے جیت کیلئے ضروری اسکور بنایا۔انہوں نے 20 گیندوں میں دو چوکے لگائے ۔اشان کشن پانچ رن پر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔انگلینڈ کی بولنگ اتنی بااثر نہیں رہی اور ولی نے 32 رنز دے کر ایک، بال نے 46 رن پر ایک، راشد نے 51 رنز اور علی نے 46 رنز دے کر ایک وکٹ ہی نکالا۔کرس ووکس سات اوورز میں 54 رنز لٹاکر کوئی وکٹ نہیں نکال سکے ۔اس سے پہلے انگلینڈ الیون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تسلی بخش شروعات کی اور اوپنروں جیسن رائے اور ایلیکس ہیلز نے پہلے وکٹ کے لئے 42 رن جوڑے ۔پردیپ سنگوان نے رائے کو آ¶ٹ کیا جو ہٹ وکٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ہیلز کو شہباز ندیم نے رہانے کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ہیلز نے 53 گیندوں میں آٹھ چوکے لگا کر 51 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔بیرسٹو نے 65 گیندوں میں 10 چوکے لگا کر 64 رنز بنائے جو انگلش اننگز کا سب سے زیادہ اسکور تھا۔بین اسٹوکس نے 38 رنز، آٹھویں نمبر پر اترے ووکس نے 16 رنز بنائے ۔آخری اوورز میں اچھی بلے بازی کرتے ہوئے راشد نے 42 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 39 رنز اور 11 ویں نمبر پر اترے ولی نے 30 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے جڑکر ناٹ آ¶ٹ 38 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔جموں کشمیر کے رسول نے تسلی بخش بولنگ کی اور نچلے آرڈر کے گیند بازوں کو نمٹایا ۔انہوں نے اسٹوکس، وکٹ کیپر جوس بٹلر (صفر)، اور ووکس کو آ¶ٹ کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ سانگوان نے 64 رنز دے کر دو وکٹ، اشوک ڈنڈا نے 55 رن پر دو وکٹ اور ندیم نے 41 رن پر دو وکٹ نکالے ۔سدھارتھ کول کو ایک وکٹ ملا۔

About the author

Tariq Hasan