ہندوستان نے انگلینڈ کو دی 3 وکٹ سے شکست

پنے ، 15 جنوری (یو این آئی)پونے میں ہورہے آج کھلے گئے ونڈے کرکٹ میچ میں ہندو ستان نے انگلینڈ کو3 وکٹو ں سے شکست دے کر شاندا جیت درج کرتے ہوئے کر کٹ کے شائقین کادل جیت لیا۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ہندو ستان کے خلاف سامنے 350 رنو ں کا پہاڑ کھڑا کر دیا ۔ہندوستان کے کھلاڑیوں نے زبر دست کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 7وکٹ پر 356 رن بنا کر انگلینڈ کو زبر دست پٹخنی دی۔ اس سے پہلے جیسن رائے (73)، جو روٹ (78) اور بین اسٹوکس (62) کی شاندار نصف سنچریوں سے انگلینڈ نے ہندستان کو پہلے ون ڈے میں اتوار کو ریکارڈ مظاہرہ کرتے ہوئے سات وکٹ پر 350 رنز بنا کر ہندستانی زمین پر اپنا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔انگلینڈ کا اس سے پہلے ہندوستانی زمین پر سب سے بڑا اسکور آٹھ وکٹ پر 338 رن تھا جو اس نے 27 فروری 2011 کو بنگلور میں بنایا تھا۔انگلینڈ کی ٹیم اس بار اس اسکور سے 12 رن آگے نکل گئی۔یہ چوتھا موقع ہے جب انگلینڈ نے ہندستانی زمین پر 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔انگلش بلے بازوں نے ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کو سرے سے غلط ثابت کرتے ہوئے 350 رنز بنائے ۔رائے نے 61 گیندوں پر 73 رنز میں 12 چوکے ، روٹ نے 95 گیندوں پر 78 رنز میں چار چوکے اور ایک چھکا اور اسٹوکس نے محض 40 گیندوں پر دو چوکے اور پانچ چھکے اڑاتے ہوئے 62 رن بنا ڈالے ۔کپتان ایون مورگن نے 28، جوس بٹلر نے 31، معین علی نے 28 اور ڈیوڈ ولی نے ناٹ آ¶ٹ 10 رنز بنائے ۔ہندوستانی گیند بازوں نے چھ وائڈ اور چار نو بال سمیت 22 اضافی رنز بھی لٹایے ۔ہندستانی گیند بازوں میں ہردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ سب سے زیادہ کامیاب رہے ۔پانڈیا نے نو اوور میں 46 رن پر دو وکٹ، بمراہ نے 10 اوور میں 79 رن پر دو وکٹ، امیش یادو نے سات اوور میں 63 رن پر ایک وکٹ اور رویندر جڈیجہ نے 10 اوور میں 50 رن پر ایک وکٹ لیا۔ٹیسٹ سیریز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون خالی ہاتھ رہے ۔وہ آٹھ اوور میں 63 رنز لٹاکر کوئی وکٹ نہیں لے پائے ۔انگلینڈ نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 39 رن جوڑے ۔ایلیکس ہیلز (09) کو بمراہ نے اپنے راست تھرو سے رن آ¶ٹ کیا۔لیکن اس کے بعد رائے اور روٹ نے دوسرے وکٹ کے لئے 12.1 اوور میں 69 رن کی شراکت کی۔رائے کو جڈیجہ نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں اسٹمپ کرایا۔روٹ نے پھر کپتان مورگن کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 49 رن جوڑے ۔مورگن کو پانڈیا نے اپنا شکار بنایا اور ان کا کیچ دھونی نے لپکا۔ہندستان کو تیسرا وکٹ ملنے کے باوجود راحت نہیں ملی۔روٹ نے بٹلر کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 10.5 اوور میں 63 رن بنا ڈالے ۔بٹلر کو پانڈیا نے آ¶ٹ کیا۔انگلینڈ کا چوتھا وکٹ 220 کے اسکور پر گرا۔بمراہ نے روٹ کو 244 کے اسکور پر پویلین لوٹایا۔لیکن اس کے بعد اسٹوکس اور علی نے چھٹے وکٹ کے لئے صرف 5.3 اوور میں 73 رنز بنائے ۔اس شراکت نے ہندوستانی گیند بازوں کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔انگلینڈ نے آخری آٹھ اوور میں 105 رنز بنا ڈالے ۔انگلینڈ کی ٹیم 42 اوور میں 245 کے اسکور سے 50 اوور میں 350 کے اسکور پر پہنچ گئی۔اسٹوکس کے پانچ چھکوں نے ہندستانی گیند بازوں کے سارے مساوات بگاڑ دیے ۔
اسٹوکس نے کیدار جادھو پر ایک چھکا، بمراہ پر دو چھکے ، اشون پر ایک چھکا اور امیش پر ایک چھکا لگایا۔علی اور ولی بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی ایک ایک چھکا لگایا۔ہندستانی کپتان وراٹ نے سات گیند بازوں کا استعمال کیا لیکن وہ رن رفتار پر لگام نہیں لگا سکے ۔