آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

ثانیہ اور بوپنا دوسرے را¶نڈ میں

sania-story_650_030215021311
Written by Tariq Hasan

میلبورن، 18 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا نے اپنی اپنی مہم جیت کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے دوسرے را¶نڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔خاتون کے ڈبلز میں ثانیہ اور چیک جمہوریہ کی باربرا سٹرائکووا کی جوڑی نے برطانیہ کی جیکلن رے اور اینا ا سمتھ کو پہلے را¶نڈ میں چھ۔تین، چھ۔ایک سے شکست دی۔ ثانیہ نے پچھلی بار سوئزرلینڈ کی مارٹینا ھنگس کے ساتھ مل کر آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتا تھا اور ایک بار پھر سے وہ اپنی اسی کارکردگی کو یہاں بھی دوہرانا چاہیں گی ۔مردوں کے ڈبلز میں روہن بوپنا اور یوراگوئے کے پابلو کواس کی 15 ویں سیڈ جوڑی نے برازیل کے تھامس بلوچ¸ اور ارجنٹینا کے میکسمو گونزالوس کو 6-4،7-6 سے شکست دی۔ اگلے راونڈ میں بوپنا-پابلو کی جوڑی کا سامنا آسٹریلیا کے ایلیکس بولٹ اور براڈلے موسلے سے ہوگا۔ بوپنا نے گزشتہ ماہ ہی چنئی اوپن کا خطاب اپنے نام کیا تھا ۔

About the author

Tariq Hasan