نوازالدین صدیقی کنگ خان کے مداح بن گئے

ممبئی۔18جنوری(ےواین این)اداکار نواز الدین صدیقی فلم ’ رئیس ‘ میں کنگ خان کے ساتھ کام کر کے ان کے مداح بن گئے۔ان کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا سپر اسٹار سیٹ پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ نہایت انکسار ی کے ساتھ کام کرتا ہے۔اس میںشان و شوکت بالکل نہیں ہوتی ۔نیشنل ایوارڈ یافتہ بھارتی اداکار نواز الدین نے فلم ’رئیس ‘میں شاہ رخ خان کے مقابل پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا ۔وہ سیٹ پر سپر اسٹار بن کر نہیں ایک اداکار کی طرح کام کرتے ہیں اور مشکل سین میں ساتھی اداکاروں کی مدد بھی کرتے ہیں۔