آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

فلم کی ناکامی میرا دل توڑ دیتی ہے:ودیا بالن

vidya-4_040713124647
Written by Tariq Hasan

ممبئی۔ 19 جنوری (ےو اےن اےن) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ جب ان کی کوئی فلم فلاپ ہوتی ہے تو ان کو بہت دکھ ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی فلموں کو اپنے بچوں کی طرح لیتی ہیں۔ذرائع کے مطابق ودیا بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنی ہر فلم میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس میں اپنی جان کا عرق نچوڑ دیتی ہیں اس لئے جب ان کی کوئی فلم ناکام ہوتی ہے تو ان کو یوں لگتا ہے ان کے بچے کو کسی نے رد کر دیا ہو اس لئے ان کو ایسا ہی دکھ ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی فلموں کو اپنے بچے کی طرح لیتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ فلم کی ناکامی میرا دل توڑ دیتی اور مجھے بری طرح متاثرکرتی ہے۔

About the author

Tariq Hasan