گورنر کے ہاتھوںڈاکٹر پورنیماسنگھ کی تصنیف کااجرا¿

پٹنہ 19 جنوری ( اسٹاف رپورٹر)گور نر بہار رام ناتھ کو وندنے ڈاکٹر پر نیما سنگھ کی انگریزی تصنیف ’کثیر الثقافت ۔ ہندوستانی تہذیب کا اختصار ‘کااجرا کیا۔اس موقع سے گور نر نے کہاکہ ہندو ستان کی ثقافتی تکثیریت ہی اس کی پہنچان ہے اورہمارے جذباتی رشتے کی بنیاد ہے۔ہندوستان کے تنوع میں اتحادکی شبیہ اس کی خصوصیت ہے جو یہاںرائج مختلف مذہبوں ، فلسفوں اور تہذیبو ں کے باوجود اس کا ثقافتی اتحاد ہماری تہذیب اور قو می کردارکا بنیا دی عنصر ہے۔انہو ں نے کہاکہ ہمارے ملک کی یہی خصوصیت ہمیں اتحاد کیلئے متحرک کرتی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ہندو ستان کاآئین سبھی مذہب کے ساتھ مساوات اور احترام کے جذبے کے ساتھ سلوک کر نے کادرس دیتاہے ۔کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر پورنیماسنگھ نے بھی اس موقع پر کتاب کے مشمولات پر تفصیل سے رو شنی ڈالی ۔تقریب رسم اجرا میں متعدد ممتاز شخصیتو ں نے شرکت کی ۔