آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

اجے دیوگن اور سلمان کی دوستی میں دراڑ آگئی

AJEY DEVGAN
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۹۱جنوری(پی ایس آئی) بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اور سلمان خان کی گہری دوستی میں ہدایت کار کرن جوہر کے باعث دراڑ آگئی۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم نگری میں کئی اداکاروں کے ساتھ دوستی ہے لیکن چند ایک ہی اداکار ایسے ہیں جن کے ساتھ ان کی دوستی مضبوط ہے جس میں اجے دیوگن ، گوندا اور شاہ رخ خان شامل ہیں تاہم اب اجے اورسلو میاں کی دوستی میں دراڑ آنے لگی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اپنے قریبی دوست سلمان خان سے ناراض ہوگئے ہیں اور دونوں اداکاروں میں ناراضگی کی وجہ سلو میاں کی کرن جوہر کے ساتھ بڑھتی قربتوں کو قرار دیا گیا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سلمان خان نے کرن جوہر کی ہدایت کاری میں” سارا گڑھی جنگ “ پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں مرکزی کردار اکشے کمارادا کریں گے لیکن فلم کی کہانی نے اجے اور سلو میاں میں ناراضگی پیدا کردی ہے اور انہوں نے مشترکہ دوست کے ذریعے سلو میاں سے اس موضوع پر فلم نہ بنانے کی درخواست بھی کردی ہے۔

About the author

Tariq Hasan