آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

سائنا سیمی فائنل میں، جے رام باہر

sain_ap_m
Written by Tariq Hasan

ساراوک (ملیشیا)، 20 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کی اسٹار شٹلر اور ٹاپ سیڈ سائنا نہوال نے انڈونیشیا ئی کھلاڑی فتران¸ فتران¸ کو مسلسل گیمو ںمیں شکست دے کر جمعہ یہاں ملیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ مرد کھلاڑی اجے جے رام غیر سیڈ کھلاڑی سے ہار کر باہر ہو گئے ۔دنیا میں 10 ویں نمبر کی کھلاڑی سائنا نے آٹھویں سیڈ فتران¸ کو 40 منٹ میں 21۔15 ،21۔14 سے شکست دی۔تاہم مرد سنگلز کے کوارٹر فائنل میں چھٹی سیڈ جے رام کو انڈونیشیا کے غیر سیڈ کھلاڑی انتھونی سنسرکا گنٹگ کے ہاتھوں 28 منٹ میں 13۔21 ،8۔21 سے شکست کھانی پڑی۔ٹورنامنٹ میں اب سائنا ہی اکیلی ہندستانی کھلاڑی بچی ہیں اور فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ان کے سامنے ہانگ کانگ کی پانچویں سیڈ کھلاڑی یپ شیلین کا چیلنج رہے گا۔گذشتہ سال زیادہ تر سیزن میں چوٹ اور فٹنس مسائل سے پریشان رہیں سائنا نے 40 ویں رینکنگ کی فتران¸ کے خلاف اپنے کیریئر ریکارڈ کو اب 3۔0 پہنچا دیا ہے

About the author

Tariq Hasan