آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

امیتابھ کی کامیابی میں ان کے ساتھی فنکاروں کی اہم شراکت:رشی کپور

rishikapoor-1464088848
Written by Tariq Hasan

ممبئی 21 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی کامیابی میں ان کے ساتھی فنکاروں کا برابر کا تعاون رہا ہے ۔ رشی کپور نے امیتابھ بچن کے ساتھ ”کبھی کبھی، امر اکبر انتھونی، قلی، نصیب اور عجوبہ” جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے ۔ امیتابھ کو بالی ووڈ کا سپر اسٹار کہا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ امیتابھ کی کامیابی میں ان سبھی جونیئر فنکاروں کا بھی اہم کردار رہا ہے جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا ہے ۔ اپنی سوانح حیات ” کھلم کھلا” میں لکھا ہے کہ ششی کپور، شتروگھن سنہا، دھرمیندر اور ونود کھنہ جیسے فنکاروں نے امیتابھ کے ساتھ سیکنڈری رول نبھا کر ان کے کرداروں کو مضبوطی دی ہے ۔رشی نے کہا کہ کبھی کبھی فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی امیتابھ سے زیادہ بات نہیں ہوتی تھی، ”امر اکبر انتھونی” کے دوران دونوں نے آپس میں بات چیت شروع کی تھی۔ انہوں نے اپنے من کی یہ بات بھی شیئر کی ہے کہ امیتابھ عظیم فنکار ہیں لیکن ہم بھی کم نہیں تھے ۔ہمارامقابلہ ہمیشہ امیتابھ کی قابلیت سے کیا جاتا تھا ۔اس دور میں ایکشن ہیرو کی ڈیمانڈ تھی رومانٹک ہیرو کی نہیں اور امیتابھ تو دونوں ہی طرح کے کردار بخوبی کر لیتے تھے ، لیکن امیتابھ نے ان فلموں میں کام کیا ہے ، جس میں دوسرے آرٹسٹ بھی ہوتے تھے ، وہ بھی سب بہترین اداکاری کرتے تھے ، لیکن مکمل کریڈٹ امیتابھ کو ہی جاتا تھا۔

About the author

Tariq Hasan