نشہ بندی کی حمایت میں انسانی زنجیر

پٹنہ 21 جنوری ( پریس ریلیز)آج میٹھا پور دیانند کنیا اسکول کیمپس سے ہزاروں کی تعداد میں طلباءکے ساتھ انسانی زنجیر بنائی گئی۔اس کی قیادت وارڈ نمبر 19کی امیدوار شوبھا چودھری نے کی۔ انہو ں نے کہاکہ اس سے واضح پیغام جائے گاکہ پورا بہار نشہ بندی کی حما یت کررہاہے۔ ۔ اب اس کا کوئی مخالف نہیں ہے، انہو ں نے لوگو ں کے ساتھ ہاتھ اٹھاکر انسانی زنجیر میں پرامن طریقے سے شامل ہو نے کا عزم کیا اور بہار کو نشہ سے پاک ریاست بنائے جانے کاعزم بھی کیا۔ انسانی زنجیرمیں شامل لوگو ں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔راجیو رنجن یادو ،سکریٹری دیانند کنیا اسکول ، گڈو پینٹر ، سابق وارڈکاﺅنسلر وارڈ نمبر 19 ، ستیش پرساد، دیانندکنیا اسکول ، صدر سنجے کمار را جوچورسیا، گڈو باہولی، ٹینکوگپتا، رمن چندرونشی ، رانا رنجن سنگھ ، گو وند رنجن وغیرہ موجو د تھے ۔