آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

قابل‘ اور ’رئیس‘کے ٹکراو¿ سے والد دلبرداشتہ ہیں:ریتک روشن

3c6276eefebd57895f44d6c0f8b4abff
Written by Tariq Hasan

ممبئی22جنوری(پی ایس آئی) 2017 میں بولی وڈ باکس آفس کے لیے وہ وقت اہم ہوگا، جب دو بڑی فلمیں ’قابل‘ اور’رئیس‘ رواں ماہ 25 جنوری کو ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔ ’قابل‘ کے رتک روشن اس حوالے کافی پریشان ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس تنازع سے بچا جاسکتا تھا، اگر شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کے پروڈیوسرز نے معاملات کی بہتر طریقے سے منصوبہ بندی کی ہوتی۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ریتک روشن کا کہنا ہے کہ ان کے والد پروڈیوسر راکیش روشن ان تمام معاملات پر نہایت دلبرداشتہ ہیں۔43 سالہ ریتک نے کہا کہ ’قابل‘ گذشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوئی تھی لیکن وہ اسے نومبر یا دسمبر میں ریلیز نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ تاریخیں پہلے سے ہی ب±ک ہوچکی تھیں اور ایسا کرنا مناسب نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جنوری میں اس فلم کی ریلیز کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ کسی اور پروڈیوسر کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے۔

About the author

Tariq Hasan