جیتتے جیتتے ہار گیا ہندو ستان

کولکتہ، 22 جنوری (یو این آئی)جیتتے جیتتے ہندو ستان انگلینڈ سے 5 رنو ںسے پیچھے رہ گیا۔یہ فیصلہ آخری 50 اوور میں ہواہے ۔اس وقت بھونیشور اور بو مرا جب انڈیا 322 رنو ں کا ٹارگیٹ لیکر کھیلتے ہوئے آخری اوور تک پہنچا تو اسے آخری اوور کے دوسری گیند کے بعد اس 4 گیندو ں کی مدد سے 6 رن بنانے تھے ۔ کریز پر بومراتھے۔ان کی تیسری اور چو تھی گیند پرایک بھی رن نہیں بن سکا ۔ا ور یہیں پر ہندوستان میچ ہارگیا۔حالانکہ اپنی 5 واں گیند ان کیلئے نقصاندہ ثابت ہوا اور انگلینڈ نے انہیں کیچ لیکرآﺅٹ کردیا۔اس سے قبل سلامی بلے باز جیسن رائے (65)، جانی بیرسٹو (56) اور بین اسٹوکس (ناٹ آ¶ٹ 57) کی شاندار نصف سنچریوں سے انگلینڈ نے ہندستان کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں اتوار کو 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 321 رنز کا مشکل اسکور بنا لیا۔انگلینڈ نے مسلسل سیریز کے تیسرے میچ میں 300 کا اسکور پار کیا۔انگلینڈ نے پنے میں پہلے میچ میں 350 رنز بنائے تھے اور اس کے بعد کٹک میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 366 رنز بنائے تھے ۔انگلینڈ نے اب کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں 321 رنز بنائے ۔رائے نے سیریز میں مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی۔انہوں نے 56 گیندوں پر 65 رنز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔رائے نے اس سے پہلے 73 اور 82 رنز بنائے تھے جس سے سیریز میں ان کا مجموعی اسکور 220 رنز تک پہنچ گیا ہے ۔بیرسٹو نے 64 گیندوں پر 56 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اسٹوکس نے آتشی انداز میں کھیلتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر ناٹ آ¶ٹ 57 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے ۔اوپنر سیم بلنگس نے 58 گیندوں پر 35 رنز میں پانچ چوکے لگائے ۔ کپتان ایون مورگن نے 44 گیندوں پر 43 رنز میں دو چوکے اور تین چھکے اڑائے ۔نچلے آرڈر میں کرس ووکس نے 19 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 34 رنز بنائے ۔ووکس اور لیام پلنکٹ 50 ویں اوور میں رن آ¶ٹ ہوئے ۔انگلینڈ نے آخری پانچ اوور میں 58 رنز اسکورکئے ۔رائے اور بلنگس نے پہلے وکٹ کے لئے 17.2 اوور میں 98 رن کی ساجھے داری کی جبکہ مورگن اور بیرسٹو نے تیسرے وکٹ کے لئے 14 اوور میں 84 رنز جوڑے ۔
اسٹوکس اور ووکس نے ساتویں وکٹ کے لئے محض 6.4 اوور میں 73 رن کی شراکت کی۔ہندوستان کی طرف سے ہردک پانڈیا 10 اوور میں 49 رن پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے ۔لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کو 10 اوور میں 62 رن پر دو وکٹ اور جسپریت بمراہ کو 10 اوور میں 68 رن پر ایک وکٹ ملا۔جڈیجہ اس کے ساتھ ہی پہلے ہندستانی لیفٹ آرم اسپنر بن گئے جنہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 150 وکٹ پورے کر لئے ۔