آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

تعلیم کے ساتھ تر بیت بھی ضروری: ابھیانند

IMG_9674 (1)
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 24 جنوری ( پر مو دکمارپاٹھک)اشونی پبلک اسکول بھوسولا داناپورکے سالانہ یوم اسپورٹس کا شاندار انعقادکھگول کے جگ جیون اسٹیڈیم میں کیاگیا۔ جس میں مہمان خصوصی اور سابق ڈی آئی جی( بہار) ابھیانند و پھلواری شریف کے ایم ایل اے شیام رجک مو جو د تھے ۔اسکول کے بانی اشونی گرپ آف کمپنی کے سی ،ایم ،ڈی، اشونی کمار سنگھ اور اشونی پبلک اسکول کی ڈائریکٹر نیشی کانتاسنگھ نے پھولوں کاگلدستہ دے کر تمام مہمانو ں کا پر جو ش استقبال کیا۔ جونیئرسے پلس 2 تک مختلف کھیل مقابلو ں کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں 100 میٹر ریس،ہاکی، کبڈی، کرکٹ ، میوزک وغیر جیسے کھیل شامل تھے ۔ خاص کر خواتین کرکٹ کو دلچسپی سے دیکھاگیا۔جیتنے والی کھلاڑیو ں کو مہمانان خصوصی نے مشتر کہ طور پر اعزاز بخشا۔

About the author

Tariq Hasan