آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

دیا مرزا کی طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر واپسی

download
Written by Tariq Hasan

ممبئی۔24جنوری(ےواین این )بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزاطویل عرصے بعد سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سے سلور اسکرین پر واپسی کریں گی۔اداکارہ دیا مرزا نے فلمی کیرئیر کا ا?غاز 2001 میں فلم ”رہنا ہے تیرے دل میں“ سے کیا لیکن انہیں شہرت عمران ہاشمی کے مدمقابل فلم”تم سا نہیں دیکھا“ سے ملی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہیں جب کہ دیا مرزا کو 2008 کے بعد سے ہی کوئی بڑی فلم حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی لیکن اب طویل عرصے بعد اداکارہ نے بڑی فلم سائن کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیا مرزا 5 سال بعد بڑی فلم کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کررہی ہیں اور معروف ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکارہ کو سائن کرلیا ہے جب کہ دیا مرزا فلم میں سنجے دت کی تیسری بیوی منایتا دت کا کردار نبھائیں گی جس کے لیے انہوں نے تیاری بھی شروع کردی ہے اور فلم میں حقیقت کے رنگ بھرنے کے لیے وہ سنجوبابا کی بیوی کے ساتھ زیادہ تروقت گزار رہی ہیں۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے اور فلم کی شوٹنگ رواں ماہ شروع کی جائے گی۔

About the author

Tariq Hasan