ساہا کی ڈبل سنچری سے ریسٹ آف انڈیا ایرانی کپ فاتح

ممبئی، 24 جنوری (یو این آئی) وکٹ کیپر بلے باز ردھمان ساہا (ناٹ آ¶ٹ 203) کی فرسٹ کلاس کیریئر کی بہترین اننگز اور ان کی کپتان چتیشور پجارا (ناٹ آ¶ٹ 116) کے ساتھ 316 رن کی ناٹ آٹ تہری سنچری شراکت سے ریسٹ آف انڈیا ٹیم نے رنجی چمپئن گجرات کو میچ کے پانچویں اور آخری دن منگل کو چھ وکٹ سے شکست دے کر ایرانی کپ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ریسٹ آف انڈیا نے 379 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صبح کے سیشن میں 103.1 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر یہ رنز بنا کرجیت اپنے نام کر لی۔فاتح ٹیم کی اننگز میں کپتان پجارا نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کی 37 ویں سنچری لگائی جبکہ ساہا نے پہلی ڈبل سنچری مکمل کی۔دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لئے 78.5 اوور میں 316 رن کی ناٹ آ¶ٹ تہری سنچری شراکت کر کے ریسٹ آف انڈیا کو خطاب دلا دیا۔ریسٹ آف انڈیا کو جیت کیلئے 379 رنز کا مشکل ہدف ملا تھا اور اس نے چوتھے دن تک چار وکٹ کے نقصان پر 266 رنز بنا لئے تھے اور فتح کے لیے اسے 113 رنز کی ضرورت تھی۔صبح کے سیشن میں تقریبا دو گھنٹے کے کھیل میں ہی ساہا وپجارا نے 20 اوورز کے اندر اندر ضروری رنز بنائے ۔میچ کے آخری دن رنجی چمپئن گجرات کی ٹیم کوئی وکٹ نہیں نکال سکی۔وکٹ کیپر ساہا نے 276 گیندوں میں 26 چوکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آ¶ٹ 203 رنز بنائے جبکہ کپتان پجارا نے 238 گیندوں میں 16 چوکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 116 رنز بنائے ۔ساہا کی یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین اننگز ہے ۔ان کا آخری بڑا اسکور ناٹ آ¶ٹ 178 رنز تھا۔32 سالہ ساہا ایرانی کپ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے وکٹ کیپر اور میچ کی چوتھی اننگز میں اتنا اسکور بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔انہیں اس کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ دیا گیا۔انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ میں آغاز سے ہی مثبت کھیلنا چاہتا تھا کیونکہ پہلی اننگز میں میں نے خراب کھیلا تھا۔ساہا ریسٹ آف انڈیا کی پہلی اننگز میں صفر پر آ¶ٹ ہوئے تھے ۔ریسٹ آف انڈیا نے صبح اپنی اننگز کا آغاز کل کے 266 رن پر چار وکٹ سے آگے بڑھاتے ہوئے کیا۔ اس وقت پجارا 83 اور ساہا 123 رنز بنا کر کریز پر تھے ۔ٹیم کو جیت کے لیے 113 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے پاس چھ وکٹ باقی تھے ۔دونوں بلے بازوں نے اعتماد کے ساتھ آگے کھیلنا شروع کیا اور کپتان نے اپنے اسکور میں 33 رنز اور ساہا نے 80 رنز کا اضافہ کیا۔اس سے پہلے پجارا نے فاسٹ بولر موہت تھڈان¸ کے پہلے اوور میں میڈن کھیلا تو ساہا کو بھی چنتن گاجا کی پہلی تین گیندوں پر کوئی رن نہیں ملا۔