ثانیہ ،ڈوڈگ خطاب سے ایک قدم دور

میلبورن، 27 جنوری (یو این آئی) ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے جوڑی دار کروشیا کے آئیون ڈوڈگ نے اپنی فاتحانہ مہم جاری رکھتے ہوئے جمعہ کو یہاں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔دوسری سیڈ ثانیہ،ڈوڈگ کی جوڑی نے آسٹریلیا کی سامنتھاا ستوسر اور سیم گروتھ کی جوڑی کو ایک گھنٹے 18 منٹ تک چلے تین سیٹ کے مقابلے میں 6۔4، 2۔6، 10۔5 سے شکست دے کر سیمی فائنل مقابلہ جیت لیا۔آسٹریلین اوپن میں اب اکیلے ہندستانی چیلنج سنبھال رہیں ثانیہ اور ڈوڈگ نے مسلسل تیسرا میچ سپر ٹائ¸ بریک میں جیتا۔ثانیہ اب اپنے چوتھے اور ڈوڈگ پہلے مکسڈ ڈبلز خطاب کیلئے فائنل میں امریکہ کی ایبگال¸ سپرارس اور کولمبیا کے سیبسٹین کبال کی غیر سیڈ جوڑی سے مقابلہ کریں گے ۔راڈ لیور ایرینا میں ہوئے اس مقابلے میں دونوں ہی جوڑیو ں نے سخت جدوجہد کی۔ ثانیہ،ڈوڈگ نے پہلا سیٹ جیتنے کے بعد دوسرا سیٹ 2۔6 سے گنوایا اور میچ 1۔1 کی برابری پر پہنچ گیا۔تیسرا سیٹ سپرٹائ¸ بریک میں گیا جس میں سیم،سامنتھا کو شکست کھانی پڑی۔میچ میں ثانیہ،ڈوڈگ نے آٹھ میں سے چار موقعوں پر بریک پوائنٹس جیتے جبکہ حریف ٹیم تین بریک پوائنٹس کامیاب بنا سکی۔ہند کروشیائی جوڑی نے میچ میں 16 ونرس لگائے جبکہ حریف آسٹریلوی جوڑی نے 27 ونرس لگائے ۔لیکن میچ میں جہاں ثانیہ،ڈوڈگ نے نو بے جا بھولیں کیں وہیں حریف جوڑی 25 بے جا بھولیں کر بیٹھی جس کی وجہ سے ان کے ہاتھوں سے میچ نکل گیا۔اگر آسٹریلوی جوڑی یہ مقابلہ جیت جاتی تو سال 2013 کے بعد یہ پہلا موقع ہوتا جب مکسڈ ڈبلز فائنل میں آسٹریلوی جوڑی پہنچتی۔آخری بار جرملا وولفی اور میتھیو ایبڈن کی آسٹریلوی جوڑی خطابی مقابلے میں پہنچی تھی ۔لیکن ثانیہ،ڈوڈگ کی تجربہ کار جوڑی نے اپنی بہترین کارکردگی سے انہیں تاریخ دہرانے کا موقع نہیں دیا۔
اس سے پہلے ثانیہ،ڈوڈگ نے ہندستان کے روہن بوپنا اور ان کی جوڑی دار میں گیبریلا ڈابرووسک¸ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ سابق ڈبلز نمبر ایک کھلاڑی استوسر اور ان کے جوڑی دار گروتھ نے اس سے پہلے کوارٹر فائنل میں 2015 کی چمپئن سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ھنگس اور ہندستان کے لینڈر پیس کو مسلسل سیٹوں میں شکست دی تھی۔