آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

صحافی کے سوال پر کنگنا کا پیار بھرا طمانچہ

Kangana-Ranaut-horoscope
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۰۳جنوری(پی ایس آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر خوشگوار موڈ میں ان کے منہ پر ہلکا سا طمانچہ دے مارا جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت میڈیا سے بات چیت کے دوران خوشگوار ماحول میں محو گفتگو تھیں کہ اس دوران صحافی نے ان سے فلم میں پولیس کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال کیا جس پر اداکارہ نے تسلی بخش جواب دیا تاہم صحافی کی جانب سے جذبات کے ساتھ جواب دینے کا مطالبہ کیا گیا تو اداکارہ نے اسی خوشگوار موڈ میں صحافی کے منہ پر ہلکا سے تمانچہ مارا جس سے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا اور اداکارہ بھی اس کے بعد مسکراتے ہوئے چلتی بنیں لیکن ساتھ ہی صحافی کی بانچھیں کھل گئیں اور یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی نئی آنے والی فلم”رنگون“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

About the author

Tariq Hasan