آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

پریتی زنٹا نے چلبلی ادا¶ں سے بنایا دیوانہ

Preity-Zinta
Written by Tariq Hasan

ممبئی 30 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ میں پریتی زنٹا ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے اپنی چلبلی ادا¶ں سے تقریبا دو دہائیوں سے فلمی مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہے ۔۔ 31 جنوری 1975 کو ہماچل پردیش کے شملہ میں پیدا ہونے والی پریتی زنٹا نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں اشتہاراتی فلموں میں کام کیا. پریتی زنٹا نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال ۔1998 میں ریلیز منی رتنم کی فلم’ دل سے ‘سے کیا۔ اس فلم کے لیے پریتی زنٹا کو فلم فیئر کی طرف سے بہترین ڈیبیو اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سال 1998 میں پریتی زنٹا کی ایک اور فلم سولجر ریلیزہوئی۔ اس فلم میں پریتی زنٹا کے اپوزٹ بابی دیول تھے . سسپینس و رومانس پر مبنی اس فلم میں پریتی زنٹا اور بابی دیول کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا. سولجر باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 2000 میں آئی فلم ‘کیا کھنا’ پریتی زنٹا کے کیریئر کے لئے اہم فلم ثابت ہوئی ۔ اس فلم کے بارے میں پہلے لوگو ں کا خیال تھا کہ پریتی زنٹا صرف چلبلے کردار ادا کر سکتی ہے لیکن اس فلم میں پریتی زنٹا نے سنجیدہ اداکاری کر کے ناظرین کو کر دیا. اس فلم کے لیے پریتی زنٹا بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئیں۔ سال 2001 میں آئی فلم ‘دل چاہتا ہے ‘ پریتی زنٹا کے کیریئر کی اہم فلموں میں سے ایک ہے . اس فلم سے فرحان اختر نے بالی ووڈ میں بطور ڈائریکٹر اپنی شروعات کی تھی. تین دوستوں پر مبنی اس فلم میں پریتی زنٹا کے اپوزٹ عامر خان تھے . اس فلم میں پریتی زنٹا اور عامر خان کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔

About the author

Tariq Hasan