اردو | हिन्दी | English
471 Views
Appointment

آندھراپردیش اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے ہاتھو ں مارچ میں

528321-chandrababu-naidu-pti
Written by Tariq Hasan

امراوتی 27فروری(یواین آئی )آندھراپردیش اسمبلی کی نئی عمارت کا وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو تین مارچ کو 11:25 بجے افتتاح کریں گے ۔ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ خطہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے بعد حیدرآباد کو دس سالوں تک دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کا دس سالوں تک مشترکہ دارالحکومت بنایا گیا تھااورگزشتہ ڈھائی برسوں سے اے پی کی اسمبلی کے مختلف سیشنس شہر حیدرآباد میں واقع اے پی اسمبلی کی عمارت میں ہوئے تاہم اے پی کے نئے دارالحکومت امراوتی میں ریاستی اسمبلی کی تعمیر کے کام مکمل ہوگئے ہیں اور پہلی مرتبہ امراوتی میں نئی عمارت میں یہ پہلا اسمبلی سیشن منعقد کیا جائے گا۔یہ پہلا سیشن بجٹ سیشن ہوگا۔آج اسپیکر سیوا پرساد را¶ ‘ اسمبلی امور کے وزیر وائی رام کرشنوڈو نے اسمبلی کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا جسے عصری بنایاگیا ہے ۔ کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے افسروں نے کہا کہ یہ عمارت تعمیر سے اب تک ان کے قبضہ میں تھی اسے اب اسمبلی کے افسروں کے حوالہ کیا جائے گا ۔ جلد ہی ریاستی اسمبلی کا بجٹ سیشن شروع ہونے والا ہے جس کے پیش نظر اسمبلی کی عمارت کا معائنہ کیا گیا ۔ رام کرشنوڈو اور سیوا پرساد را¶ نے اسمبلی ہال میں بیٹھنے کی گنجائش ‘ ساونڈ سسٹم ‘ چیمبرس ‘ لابی کا بھی معائنہ کیا ۔سیوا پرساد نے اسپیکر کی نشست پر بیٹھ کر ساونڈ سسٹم کا معائنہ کیا جبکہ رام کرشنوڈو نے ان کی نشست پر بیٹھ کر اس کا معائنہ کیا ۔ ساتھ ہی پارکنگ میڈیا پوائنٹ کے تعمیری کاموں کا بھی معائنہ کیا گیا ۔ اسمبلی میں وی آئی پی ‘ ارکان ‘ میڈیا کے نمائندو ں کے انتظامات سے تفصیلات سے افسروں نے واقف کروایا ۔ اسی دوران آندھراپردیش اسمبلی کے ملازمین نے آج سے نئے دارالحکومت امراوتی میں واقع اسمبلی میں کام کرنا شروع کردیا ۔ اب تک یہ ملازمین حیدرآباد میں واقع اے پی اسمبلی میں خدمات انجام دے رہے تھے تاہم اے پی میں نئی اسمبلی عمارت کی تکمیل کے بعد انہوں نے آج امراوتی میں کام شروع کردیا ۔ اسپیکر سیوا پرساد را¶ اور وزیر اسمبلی امور کے وزیر وائی رام کرشنوڈو نے انہیں مبارکباد دی ۔

About the author

Tariq Hasan