فن فنکار

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی 03 فروری (یو این آئی) ہندی فلموں کی سدا بہار اداکارہ وحیدہ رحمان اپنے نام کی مناسبت سے لاثانی اداکاری سے تقریبا پانچ عشروں سے ذہن و دل پر راج کرتی آ رہی ہیں۔ وحیدہ رحمان کی پیدائش 03 فروری 1938 کو تمل ناڈو کے چے گلپٹو میں ہوئی تھی۔ ان کے والد ضلع مجسٹریٹ تھے ۔ بچپن سے ہی وحیدہ رحمان کا رجحان رقص اور موسیقی کی طرف تھا۔ والد نے رقص کے تئیں ننھی وحیدہ کے رجحان کو پہچان کر اسے اس راہ پر چلنے کے لئے حوصلہ افزائی کی اور انہیں بھرت ناٹیم سیکھنے کی اجازت دے دی۔ 13 سال کی عمر میں وحیدہ رحمان شاندار رقص کرنے لگیں اور اسٹیج پر آگئیں۔ جلد ہی ان کے رقص کی تعریف چہار جانب ہونے لگی۔ فلم ساز انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کے لئے پیش کش کرنے لگے لیکن ان کے والد نے فلم سازوں کی پیش کش یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ وحیدہ ابھی بچی ہے اور یہ عمر اس کے پڑھنے لکھنے کی ہے ۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir