اردو | हिन्दी | English
316 Views
Entertainment

رنگون کے نئے گانے’ٹپا‘ میں ٹرین پر کنگنا کے ٹھمکے

Indian Bollywood actress Kangana Ranaut attends a party for the Hindi film Tanu Weds Manu Returns in Mumbai late on May 16, 2015.   AFP PHOTO        (Photo credit should read STR/AFP/Getty Images)
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی 3 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ فلموں کا ٹرین سے پرانا ناطہ رہا ہے ۔ ‘رنگون’ کے نئے گانے ‘ٹپا’ میں ٹرین پر کنگنا رنوات کے ٹھمکے دیکھنے کو ملیں گے ۔ مستی سے بھرے گانے کو کنگنا پر ٹرین میں فلمایا گیا ہے ۔ اس گانے میں شاہد کپور بھی نظر آ ئیں گے ۔ لیکن ان کا چہرہ پورے گانے میں غمزدہ نظر آرہا ہے ۔ واضح ہو کہ فلم میں شاہد کو کنگنا کی حفاظت میں تعینات کیا گیا ہے ۔ اس گانے میں سکھوندر سنگھ، ریکھا بھاردواج، سنیدہی چوہان اور او ایس ارون جیسے گلوکاروں نے آواز دی ہے تو وہیں اس کے بول گلزار نے لکھے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ‘ٹپپا’، وشال بھاردواج اور گلزار کے ‘ایلس ان ونڈرلینڈ’ کا ریمیک ہے ۔ اس سے پہلے ‘رنگون’ کے تین اور نغمے ‘بلڈی ہیل’، ‘یہ عشق ہے ‘ اور ‘میرے پیا گئے انگلینڈ’ کو بھی لوگوں کی اچھی رائے ملی ہے ۔ سیف علی خان، کنگنا رنوات اور شاہد کپور کے کرداروں میں بنی دلچسپ رومانی فلم ‘رنگون’ کی ہدایت وشال بھاردواج نے کی ہے ۔ 24 فروری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا پروڈکشن ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹیمنٹ کے بینر تلے ساجد ناڈیاڈوالا اور وایاکم -18 موشن پکچر نے کیا ہے ۔

About the author

Tariq Hasan