اردو | हिन्दी | English
218 Views
Entertainment

سلمان خان ایک بار پھر کترینہ کیف پر مہربان ہونے لگے

481212-salman-katrina-700
Written by Tariq Hasan

ممبئی۔26فروری(ےواین این) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ دوست کترینہ کیف کو اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں کردار دلانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔سلمان خان اور کترینہ کیف کے تعلقات ختم ہونے کے بعد سلو میاں نے اداکارہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا بلکہ مختلف تقریبات میں بھی انہیں نظر انداز کرتے رہے لیکن اب ان کی دوبارہ سے کترینہ کیف سے قربتیں بڑھنے پر دبنگ خان ان کے فنی کیرئیر کو آگے بڑھانے میں لگ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کا فنی کیرئیر مسلسل ناکام فلموں کے باعث داو¿ پر لگ چکا ہے جس کے بعد سلو میاں ان کی مدد کو آن پہنچے ہیں۔ سلمان خان نے اپنی سابقہ دوست کو نئی آنے والی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں کاسٹ کرانے کے علاوہ اب ہدایتکار کبیرخان سے بھی فلم”ٹیوب لائٹ“ میں انہیں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر ہدایت کار کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان کی ناراضی کے ڈرسے ہدایتکار بھی کترینہ کے لیے فلم میں جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ شاہ رخ خان کے بعد کترینہ بھی فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ ہدایتکار کبیر خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں سلمان خان، سہیل خان اورچینی اداکارہ ڑو ڑو اہم کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

About the author

Tariq Hasan