اردو | हिन्दी | English
549 Views
Bihar News

سنت روی داس کے پیغامات کو اپنی زندگی میں اتار یں : گورنر

_DSC1078
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 10 فروری ( پر مو د کمارپاٹھک) گور نر بہار رام ناتھ کو وند نے کہاہے کہ سنت روی داس جی کی جینتی کے انعقاد کی معنویت یہی ہے کہ ہم ان کے پیغامات کو اپنے زندگی میں اتاریں۔ انہو ں نے کہاکہ روی داس جی کے پیغامات میں ترقی پسندی ہے ، بنیادی مسائل اور چیلنجیز سے نپٹنے کاعزم ہے اور قابل فخر ہے ہندو ستان اور مساوات پر مبنی سماج کے خوابو ں کو زمین پر اتارنے کے تئیں انسانی کوششو ں کی فتح یابی کااعلان ہے ۔مو صو ف آج مہاویر مندر احاطہ میں منعقد سنت روی داس جینتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ آج ہم سبھی مل کرسنت روی داس جی کے پیغامات کو عوام تک پہنچانے کا عہد کر یں۔سنت روی داس جی کی زندگی اور ایشور پر ان کے اٹو ٹ اعتماد کاذکر کرتے ہوئے گو رنر مو صو ف نے کہاکہ سنت روی داس کسان تھے لیکن ایشور کے تئیں ان کے اندر جذبہ عقیدت کوٹ کو ٹ کر بھراہوا تھا۔من کی پاکیزگی پر انہو ں نے زور دیا تھا انہو ں نے ایک ایسے سماج کاخواب دیکھا تھا جہا ں امیر غریب اور اونچ نیچ سبھی ایک طر ح سے اور عزت و آبرو کے ساتھ رہے،سب کوکھانا ملے ، سبھی خوشحال رہیں اور عدم مساوات اور سارے امتیازات ختم ہو جائیں۔

About the author

Tariq Hasan