اردو | हिन्दी | English
567 Views
Entertainment

سیف نے کرینہ کو اپنے ہاتھوں کے بنے کھانے کھلانے شروع کردئے

M_Id_427500_saifkareena
Written by Tariq Hasan

ممبئی۔10فروری(ےواین این ) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کرینہ کپور خان کو مزے مزے کے کھانے کھلانا شروع کر دیئے ۔ میگزین ایشین ایج نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ سیف علی خان ایک طرف تو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ” شیف“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور دوسری طرف ان کے گھر کچھ روز پہلے ہی بیٹا بھی پیدا ہوا جس کی وجہ سے اہلیہ کرینہ کپور کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے چونکہ فلم میں سیف علی خان باورچی کا کردار نبھا رہے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے کردار کی مناسبت سے نہ صرف کھانا سیکھ لیا ہے بلکہ اپنی بیوی کا دل بہلانے کیلئے انہیں مزے مزے کے کھانے کھلا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیف علی خان اپنے کردار کو اتنی زیادہ اہمیت دے رہے ہیں کہ وہ فلم کے سیٹ پر بھی نہ صرف کھانا پکاتے ہیں بلکہ برتن بھی خود دھوتے ہیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی فلم ” شیف“ ہالی ووڈ فلم ” شیف “ کا سیکوئل ہے جو 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔

About the author

Tariq Hasan