فن فنکار

عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘میں شردھااور بگ بی شامل

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar
Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،۲۱فروری(پی ایس آئی)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان اپنی نئی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان میں اداکارہ شردھا کپور اور بگ بی کے ہمراہ جلو ہ گرہوں گے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے اپنی پہچانے جانے والے عامر خان اپنی ہر فلم میں کچھ انوکھا کرکے شائقین کو حیران کرتے ہیں،وہ صرف اداکاری سے ہی لوگوں کے دل نہیں جیتے بلکہ اپنی مختلف شکل و شبہات کے ذریعے بھی کردار میں جان ڈال دیتے ہیں۔فلپ میڈوز ٹیلر کے ناول ’ Thug A Of Confessions ‘پر مبنی فلم کی ہیروئن شردھا کپور ہوں گی ،عامرخان کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہے ،جسے یقینا دونوں ہی اداکاروں کے مداح سراہیں گے،فلم کے مرکزی کردار میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔ٹھگز آف ہندوستان میں عامر خان ایک سکھ کے روپ میں نظر آئیں گے اور انہوں نے خود کو اس کردار میں مکمل طور پر ڈھال لیا ہے،فلم کی ہدایات و تحریر وجے کرشنا اچاریہ نے دی ہے،فلم سال 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

About the author

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir

Skip to toolbar