اردو | हिन्दी | English
740 Views
Deen

مدرسہ بورڈ کاامتحان پہلے دن کو طالب علموں نے بہتر بتایا

IMG_20170206_113601_HDR_1486361492653
Written by Tariq Hasan

ہگلی 6/فروری (محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال ممدرسہ بورڈ کے امتحان کا آغاز ہوا جو آئندہ 18فروری تک جاری رہے گی پہلے دن اردو کا پیپر تھا طالب علموں کے مطابق وہ نتیجہ حل کرنے میں راحت کی سانس لی۔ ہگلی ضلع کے دو ہائر سیکنڈری مدرسوں میں امسال بھی طالبہ کی تعداد زیادہ دیکھی گئی دی ادبی سوسائٹی ہائی مدرسہ انگس کے طالب علموں کا امتحان کا مرکز بانسبیڑیا کے آئی ایم ہائی مدرسہ ایچ۔ ایس میں رہا جس کا سینئر کوڈ 046 ہے۔ اس سال ادبی سو سوسائٹی مدرسہ سے کل 391 بچےبچیاں امتحان میں بیٹھے ، جس میں ریگولر طالب علموں کی تعداد 323 ہے جن میں 111طلبہ 212 طالبہ شامل ہیں۔ کیجول کی توداد کل 42 ہے جس میں لڑکےلڑکیاںہیں کمپارٹمینٹل طالب علموں میں بچے اور بچیوں کی تعداد تیرہ تیرہ کی ہے۔ امتحان شروع ہونے سے قبل ہیڈماسٹر محمد نصرالدین نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ امتحان کے دوران سخت حفاظتی بندوبست رکھا گیا ہے دینے والوں میں بچیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے خاتون پولیس کا بندوبست کیا گیا ہے بچوں سے میری گزارش ہے کہ اطمینان کے ساتھ امتحان دیں پرسکون ماحول میں انشا± اللہ آپ ضرور کامیاب ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 201آئی ایم ہائی مدرسہ بانسبیڑیا کو امتحان گاہ کا درجہ ملا ہے۔ ہیڈماسٹر محمد نصرالدین نے کہا کہ اس سال ہمارے مدرسے سے کل 274طالب علم مدرسہ بورڈ کا امتحان دے رہے ہیں جن کا سینئر ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پنڈووا ہگلی کے سلطانیہ ہائی مدرسہ میں پڑا ہے۔ آئی ایم ہائی مدرسہ ایچ۔ ایس کے اس بار ریگولر طالب علموں کی تعداد 254ہے ان میں بچوں کی تعداد 111ہے اور بچیوں کی تعداد 143ہے۔ تعداد کل 17 ہے جس میں لڑکیاں صرف تین اور لڑکے 14 ہیں کمپارٹمینٹل میں کل تین صرف بچے ہی ہیں بچیوں کی تعداد صفر ہے۔ آج امتحان گاہ سے نکلتے وقت طالب علموں سے پوچھا گیا تو قریب قریب سبھی نے راہت بھری سانس لیتے ہوئے کہا کہ اس سال نئے نصاب کے مطابق سوالات تھے جسے حل کرنے میں خاص دشواری نہیں ہوئی اور نہ ہی امتحان گاہ میں کسی طرح کی دشواریاں ہوئی ہم لوگ اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ باقی کے امتحان کا پرچہ اسی طرح سے حل ہوجائے آمین۔

About the author

Tariq Hasan