اردو | हिन्दी | English
463 Views
Entertainment

ویلنٹائن ڈے کیلئے بازار میں گلاب کابزنس شباب پر

beautiful-flower-images-with-love-quotes-1529306-beautiful-landscape-wallpaper-free-photos--photos
Written by Tariq Hasan

جنگی پور 13 فروری(محمد نعیم) ویلنٹائن ڈے کے لئے بازار میں کولکاتا سے گلاب پہنچ گیا ہے ، اس کے علاوہ پلاسٹک سے بنے گلاب ،گلدستہ سمیت دیگر تحائف کی چیزوں کا بھرمار ہے،ان چیزوں کے دام بھاو¿ شروع ہو گئی ہے۔ویلنٹائن ڈے کو لے کر نوجوانوں میں جوش و خروش دیکھائی دے رہا ہے۔اس موقع پر بازاروں میں رونق ہے اور اس دن لال گلاب کی خاص مانگ رہتی ہے جسے دھیان میں رکھتے ہوئے مغربی بنگال کی ضلع کی پھول دکانوں میں کولکاتا سے گلاب دستیاب کیا جا رہا ہے۔سوموار کو لال گلاب کی قیمت 15 سے 20 روپے تک تھی لیکن بازار میں زائد ڈیمانڈ ہونے کی وجہ سے 14 فروری کو گلاب 30 سے 40 روپے کی قیمت سے فروخت ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔پھول کاروباریوں کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گلاب کی دستیابی کولکاتا سے کی جاتی ہے۔اس بار ضلع میں دس ہزار سے زائد گلاب فروخت ہونے کی امید ہے۔اس کے علاوہ بازار کے ایک کاروباری نے کہا کہ اس بار ویلنٹائن ڈے کے لئے بہت سی نئی چیزیں دستیاب ہیں۔نوجوانوں کی ضرورت کے پیش نظر اس بار گلاب چاکلیٹ ، لو موم بتی ، میوزیکل جوڑے ، لو گلدستہ ، لو فوٹو البم ، میسج باکس ، پلاسٹک کے بناوٹی گلاب کے علاوہ دیگر چیزوں کے اسٹاک موجود ہیں۔واضح ہو کہ ویلنٹائن ڈے کے لئے ابھی سے خریداری شروع ہو گئی ہے،بازار میں ویلنٹائن ڈے کے لئے دیدہ زیب ڈیزائنوں کے کارڈ دستیاب ہونے کے باوجود لوگ انٹرنیٹ و موبائل کے ذریعے گھر بیٹھے اپنے دوستوں کو میسج بھیج رہے ہیں۔پہلے کے مقابلے کارڈ کا استعمال کم ہونے لگا ہے۔ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سیاحتی مراکز اور مندروں و گرجا گھروں میں نوجوانوں کی بھیڑ دیکھائی دے گی۔اسکولوں اور کالجوں میں بھی علیحدہ طریقوں سے ویلنٹائن ڈے منایا جائے گا۔اس کے لئے نوجوانوں میں ابھی سے منصوبے طئے کر لئے گئے ہیں۔14فروری کی صبح سے وہ ایک دوسرے کو تحائف و مبارکباد دینے کے لئے روانہ ہونگے۔

About the author

Tariq Hasan