اردو | हिन्दी | English
328 Views
Entertainment

کرینہ کپور کا بیٹے کے نام کو متنازعہ بنانے پر حیرانی کا اظہار

Kareena-Kapoor
Written by Tariq Hasan

ممبئی۔8فروری(ےواین این)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کے نام کو متنازعہ بنانے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”تیمور علی خان“ کی کسی زندہ یا مردہ شخصیت سے کوئی مماثلت نہیں ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سیف علی خان کے ساتھ شادی کے بعد سے ہی میڈیا کا موضوع بنی رہیں ¾پہلے انہیں سیف کے ساتھ شادی پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا تو بعد میں حاملہ ہونے کے باوجود انہوں نے فلمی دنیا کو خیرآباد نہ کہہ کر توجہ حاصل کی جبکہ ماں بننے کے بعد بیٹے کا نام ”تیمور علی خان“ رکھنے پر بھارت میں ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔بیٹے کے نام کو متنازعہ بنانے پر سیف علی خان پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹے کے نام اور شہنشاہ تیمور میں بہت فرق ہے ¾تیمور ایک قدیم نام ہے جس کا مطلب فولاد کے ہیں ¾میں اور میری اہلیہ نے بہت سوچ سمجھ کر اس کا مطلب جان کر ہی یہ نام رکھا ہے۔

About the author

Tariq Hasan