اسٹوکس مالا مال، ایشانت کو نہیں ملا خریدار

بنگلور، 20 فروری (یو این آئی) انگلینڈ کے آل را¶نڈر بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کی پیر کو ہوئی نیلامی میں 14.5 کروڑ روپے کی قیمت پاکر سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے تو وہیں پہلی بار افغانستان کے دو کھلاڑیوں نے لیگ میں اچھی قیمت کے ساتھ جگہ بنا لی۔تاہم ہندستانی فاسٹ بولر ایشانت شرما کو خریدار ہی نہیں ملا۔آئی پی ایل کی تمام آٹھ فرنچائز یہاں پانچ اپریل سے شروع ہونے جا رہے لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی نیلامی میں شامل ہوئیں جس میں اس بار 351 کھلاڑی دا¶ پر رہے ۔ان میں 130 غیر ملکی کھلاڑی شامل تھے جن میں انگلش کھلاڑی اسٹوکس کو اپنا دوسرا سیزن کھیل رہی رائزنگ پنے سپرجائنٹس نے 14.5 کروڑ روپے کی بھاری قیمت خرچ کرکے خرید لیا۔آل را¶نڈرا سٹوکس کا بیس پرائس دو کروڑ روپے تھا۔امید کے مطابق اسٹوکس کیلئے صبح کے سیشن میں ممبئی انڈینس، دہلی ڈئیر ڈیولس اور رائل چیلنجرز بنگلور نے بھاری بولی لگائی۔لیکن بالآخر پنے نے ساڑھے 14 کروڑ روپے کی بھاری قیمت دے کر انہیں خریدا۔آخر تک انگلش آل را¶نڈر سب سے زیادہ قیمت حاصل کرنے والے کھلاڑی رہے ۔تاہم بنگلور نے ان کے ٹیم کے ساتھی ٹامل ملز پر ان کی بیس پرائس 50 لاکھ روپے سے کہیں زیادہ خرچ کر 12 کروڑ روپے میں انہیں اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔فرنچائزیز نے انگلش کھلاڑیوں پر امید کے حساب سے کافی خرچ کیااور آل را¶نڈر کرس ووکس تیسرے انگلش کھلاڑی رہے جنہیں اچھی قیمت ملی۔ووکس کو 4.2 کروڑ روپے میں کولکتہ نائٹ رائڈرس نے خریدا۔ہندستانی فاسٹ بولر ایشانت شرما دو کروڑ روپے کے بیس پرائس کے ساتھ مہنگے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے ۔لیکن کسی بھی فرنچائز نے انہیں خریدنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور صبح کے سیشن میں نہیں بکے ایشانت کو نیلامی کے باقی سیشن میں بھی کوئی خریدار نہیں ملا۔ایشانت کے علاوہ ٹیسٹ بلے باز چتیشور پجارا، آل را¶نڈر عرفان پٹھان، پرگیان اوجھا، انمکت چند، ابھینو مکند، مینک ڈاگر، آر پی سنگھ، اکھل ھیرودکر دیگر اہم ہندوستانی کھلاڑی رہے جنہیں نیلامی میں کسی بھی فرنچائز نے نہیں خریدا۔اگرچہ اس درمیان کرن شرما کو 3.2 کروڑ کی تسلی بخش قیمت حاصل گئی۔کرن کی بولی کافی دلچسپ رہی جس میں نیتا امبانی اور ان کے بیٹے اور ٹیم مینٹر سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے کافی سنجیدگی سے حصہ لیا اور کافی جدوجہد کے بعد انہیں 3.2 کروڑ روپے خرچ کر سنرائزرس حیدرآباد سے اپنی ٹیم ممبئی انڈینس میں شامل کر لیا۔صبح کے سیشن میں تقریبا 70 کھلاڑیوں کو خریدا گیا جس میں اس بار افغانستان کے دو کھلاڑیوں نے آئی پی ایل میں کھاتہ کھول دیا۔ان میں محمد نبی کو سنرائزرس حیدرآباد نے ان کے بیس پرائس 30 لاکھ روپے اور 18 سال کے نوجوان بولر راشد خان کو حیدرآباد نے ہی ان کے بیس پرائس 50 لاکھ روپے سے کہیں زیادہ چار کروڑ روپے کی بھاری قیمت دے کر اپنی ٹیم میں شامل کیا جو کافی چونکانے والا رہا ۔نیلامی کے آخری سیشن میں منوج تیواری کو پنے نے ان کے بیس پرائس 50 لاکھ روپے پر جبکہ کولکتہ نے ڈیرن براوو کو ان کے بیس پرائس 50 لاکھ روپے کی قیمت پر ہی خرید لیا۔آسٹریلوی آل را¶نڈر ڈین کرسٹین کو پنے نے ان کے بیس پرائس ایک کروڑ میں خریدا۔ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کو پنجاب نے 30 لاکھ روپے میں خریدا جو ان کا بیس پرائس تھا۔تاہم جنوبی افریقہ کے تجربہ کار اسپنر اور آئی سی سی کی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں نمبر ایک کھلاڑی عمران طاہر کو کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا جو کافی حیرت بھرا رہا۔عمران کا بیس پرائس 50 لاکھ روپے تھا۔وہیں آسٹریلیا کے تیز بولر ناتھن کالٹر نائل کو ان کے بیس پرائس ایک کروڑ سے زیادہ 3.5 کروڑ روپے میں کے کے آر نے خریدا۔آئی پی ایل فرنچائزیز نے نیلامی میں زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑیوں پر پیسہ لگایا جس کی پہلے سے ہی کافی امید کی جا رہی تھی ان میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ٹامل ملز پر 12 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے ۔ملز کا بیس پرائس 50 لاکھ روپے تھا۔
کولکتہ نائٹ رائڈرس نے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو پانچ کروڑ روپے دے کر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔دہلی ڈئیر ڈیولس نے اپنی ٹیم میں دو گیند بازوں کیگسو ربادا اور پیٹرک کمنز پر 9.5 کروڑ روپے خرچ کئے ۔ربادا کا بیس پرائس ایک کروڑ روپے تھا جنہیں پانچ کروڑ روپے اور پیٹرک کا بیس پرائس دو کروڑ روپے تھا جن کو 4.5 کروڑ روپے کی اچھی قیمت ملی۔آئی پی ایل نیلامی میں اس بار کل کھلاڑیوں میں 229 کھلاڑی غیر تجربہ کار تھے ۔نیلامی میں شامل کھلاڑیوں کے پول میں 62 بلے باز، 117 بولر، 150 آل را¶نڈرس اور 30 وکٹ کیپر تھے ۔دو کروڑ روپے کے بیس پرائس والی فہرست میں بین اسٹوکس، ایون مورگن، انجیلو میتھیوز، پیٹرک کمنز، مشیل جانسن، ایشانت شرما اور کرس ووکس تھے جبکہ 15 دیگر ریزرو کھلاڑیوں کا بیس پرائس ایک سے 1.5 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔انگلینڈ کے ایون مورگن کو کنگز الیون پنجاب نے ان کے بیس پرائس دو کروڑ روپے ، سری لنکا کے کھلاڑی اینجلو میتھیوز کو ان کے بیس پرائس دو کروڑ پر ہی اور کوری اینڈرسن کو ان کے بیس پرائس ایک کروڑ پر ہی دہلی نے خریدکر اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔کرس ووکس کو کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے ان کے بیس پرائس سے دگنی قیمت دے کر 4.2 کروڑ روپے میں خریدا۔ممبئی نے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن کو ان کے بیس پرائس 30 لاکھ روپے اور آسٹریلیا کے سابق قدآور تیز گیند باز مشیل جانسن کو ان کے بیس پرائس دو کروڑ روپے میں خریدا ہے ۔ گزشتہ سال دہلی کے ہاتھوں 8.5 کروڑ روپے میں فروخت ہونے والے آل را¶نڈر پون نیگی کو اس بار رائل چیلنجرز بنگلور نے ایک کروڑ میں ہی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔کرن صبح کی نیلامی میں 3.2 کروڑ روپے کی سب سے زیادہ قیمت حاصل کرنے والے ہندستانی کھلاڑی رہے ۔نیگی کے علاوہ دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں میں جے دیو انادکٹ کو پنے سپرجائنٹس نے 30 لاکھ روپے ، رش¸ دھون کو کولکتہ نائٹ رائڈرس نے 55 لاکھ روپے ، پروین تانبے کو 10 لاکھ روپے میں حیدرآباد، مرگن اشون کو دہلی نے ایک کروڑ روپے ، ناتھو سنگھ کو 50 لاکھ روپے میں گجرات، انکت چودھری کو دو کروڑ روپے میں بنگلور نے خریدا۔ایکلویہ دویدی کو اپنے 75 لاکھ روپے کی قیمت ملی اور وہ حیدرآباد کا حصہ بنے ۔آدتیہ تارے کو دہلی نے 25 لاکھ، راہل تیوتیا کو 25 لاکھ روپے میں پنے ، انکت بوانے کو دہلی نے 10 لاکھ روپے میں خریدا۔ کرناٹک کے آل را¶نڈر کے گوتم کو ان کی بیس پرائس 10 لاکھ روپے سے کہیں زیادہ دو کروڑ روپے خرچ کر لیگ کی سب سے امیر ٹیم ممبئی نے خریدا۔فرنچائزیز نے جہاں بہت سے نئے چہروں پر کروڑوں خرچ کئے وہیں تجربہ کار اور نامی کھلاڑیوں کو کوئی خریدار نہیں ملا۔نیلامی میں خالی لوٹے کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی مارٹن گپٹل بھی شامل رہے ۔دوپہر کی نیلامی میں سب سے پہلا نام گپٹل کا ہی تھا۔نیلامی کے عمل کے بعد پنے کے مالک سنجیو گوئنکا نے اسٹوکس پر بھاری رقم خرچ کرنے کو لے کر کہا کہ ان کی ٹیم میں کئی بہترین کھلاڑی ہیں جن میں ا سٹوکس جیسے آل را¶نڈر کی ہی کمی تھی۔تاہم پنے کے لیے یہ کتنا فائدے کا سودا ثابت ہوگا یہ وقت آنے پر پتہ چلے گا کیونکہ فرنچائزز اس بات سے آگاہ ہے کہ انگلش کھلاڑی لیگ کے ابتدائی 14 میچ ہی کھیل سکیں گے ۔گوئنکا نے کہا کہ ہمارے لئے یہ اہم فیصلہ تھا۔نئے کپتان اسٹیون اسمتھ اور کوچ اسٹیفن فلیمنگ کا بھی یہ فیصلہ تھا۔25 سال کے ا سٹوکس نے ابھی تک فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلا ہے ۔ان کا کریئر اسٹرائک ریٹ 134 سے زیادہ ہے اور بولنگ میں 77 میچوں میں 8.60 کا اکونوم¸ ریٹ ہے ۔ممبئی کی مالک نیتا امبانی اور ان کے بیٹے آکاش امبانی نے کہا کہ ہم اسٹوکس کو نہیں خرید پانے پر مایوس نہیں ہیں۔ہم نے باقی جو بھی کھلاڑی خریدے وہ بہترین ہیں۔ہماری حکمت عملی اچھے کھلاڑی خریدنا تھا اور ہم نے ویسا کیا۔وہیں نیتا نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ہمیشہ نوجوانوں کی حمایت کی ہے ۔وہ خوش ہیں کہ مشیل جانسن واپسی کر رہے ہیں۔